سعودی فالکن کلب کے تحت ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن کا آغاز ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق یہ ایونٹ 21 دن 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی خاتون فالکنر فیسٹول میں پہلی پوزیشن کےلیے پرعزمNode ID: 882976
-
سعودی عرب کے کم عمر فالکنر جو کھلونوں کے بجائے باز سے کھیلتے ہیںNode ID: 883363
-
سعودی فالکنز کلب کا رواں سال کے لیے شیڈول کا اعلانNode ID: 891864
نیلامی کی پہلی رات اس قدیم ورثے میں دلچسپی رکھنے والے فالکنرز اور وزیٹرز کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔
آکشن کے افتتاحی دن العرادی فارم کے دو فالکن ایک لاکھ 80 ہزار ریال میں فروخت کیے گئے، ان کے نئے مالک وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزدہ ترکی بن محمد بن فہد ہیں,
ایک فالکن 75 ہزار ریال میں فروخت ہوا اور خالص نسل کے گرے فالکن کی نیلامی کے لیے بولی 50 ہزار ریال سے شروع ہوئی اور ایک لاکھ پانچ ہزار ریال پر ختم ہوئی۔
بین الاقوامی سطح پر فالکن فیسٹول ایک معتبر پلیٹ تصور کیا جاتا ہے جس سے نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت کرتا ہے بلکہ اس حوالے سے عالمی سطح پر مملکت کی پوزیشن کو بھی مستحکم بنانے کے لیے اہم ہے۔
گزشتہ برس نیلامی ایڈیشن میں 56 فارمز نے شرکت کی جن میں 13 سعودی اور 43 کا تعلق 19 ممالک سے تھا۔ نیلامی میں 872 باز فروحت کیے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ ریال سے زیادہ تھی۔
مقامی فارمز کا سب سے مہنگا باز 2 لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہوا جبکہ امریکی فارمز ’پیسفک نارتھ ویسٹ‘ کی جانب سے پیش کیا گیا سب سے مہنگا باز 4 لاکھ ریال میں فروخت کیا گیا۔
خیال رہے سعودی فالکن کلب کے زیر انتظام یہ سالانہ ایونٹ عالمی سطح پرسب سے بڑی نیلامی سمجھی جاتی ہے۔