Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فو کرنے والا مینڈک

جکارتہ .... جکارتہ کے شہر جامبانگ میں جنگلی حیات کے ایک فوٹو گرافر نے ”کنگ فو“ کرنے والے مینڈک کی تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈالدی ہیں۔ فوٹو گرافر کا کہناتھا کہ ایسا لگتا تھا کہ یہ مینڈک کنگ فو کا کوئی ماہر ہے۔ میں نے اسے پہاڑیوں پر چھلانگ لگاتے اور نیچے آتے ہوئے دیکھا اور دلچسپ حرکتیں کرنے میں ماہر نظر آیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ سب کچھ کنگ فو اسٹائل میں کررہا ہے تاہم ایسا لگتا تھا کہ وہ اپنی دھن میں مگن ہے۔ یہ مینڈک زیادہ تر درختوں پر چڑھنے میں ماہر ہیں اور چین، انڈونیشیا، لاﺅس، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں پائے جاتے ہیں۔ انکا قد تقریباً9سینٹی میٹر ہوتا ہے جبکہ مادہ مینڈک نر سے زیادہ لمبی ہوتی ہیں۔ اسکے علاوہ خوبصورت بھی ہوتی ہیں۔ مینڈک ہلکے اور گہرے گرین رنگ کے ہوتے ہیں او ران پر سیاہ رنگ کے دھبے ہوتے ہیں اور یہ دھبے انکے پورے جسم اور چہرے پر خاص طور پر ہوتے ہیں۔

شیئر: