Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندروں میں آکسیجن کی کمی سے ” ڈیڈ زون “ پیدا ہو رہے ہیں

واشنگٹن .... امریکہ کے سمندروں اور ماحولیات سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ عشروں کے دوران دنیا بھر کے سمندروں میں آکسیجن کی کمی سے” ڈیڈ زون‘ ‘کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ان کی تعداد 500 ہے۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمندروں میں آکسیجن کی کمی سے” ڈیڈ زون‘ ‘پیدا ہو رہے ہیں جس کے باعث خلیج میکسیکو میں آکسیجن ختم ہوتی جا رہی ہے۔اس سال خلیج کا وہ حصہ جسے” ڈیڈ زون‘ ‘کہا جاتا ہے، وہاں آکسیجن کی سطح اتنی کم ہوگئی ہے کہ اس علاقے میں سمندری حیات کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔امریکی ریاست لوزیانا اور خلیج میکسیکو کا ساحلی علاقہ 22 ہزار750 کلومیٹر پر مشتمل ہے جو ایک اور امریکی ریاست نیوجرسی کے کل رقبے کے مساوی ہے۔اس سلسلے میں ریسرچ کرنے والی سائنس دان نینسی ریبلے کا کہنا ہے کہ خلیج کی تہہ میں آکسیجن کی سطح ایک ملین میں محض 2حصے رہ گئی ہے اور یہ سلسلہ لوزیانا میں دریائے مسی سیپی سے ہوتا ہوا ٹیکساس کے ساحل تک پھیلا ہوا ہے۔ ریبلے کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی کمی والا علاقہ حقیقتاً اس سے بڑا ہے کیونکہ ہمارا بحری جہاز مغربی کنارے تک نہیں جا سکا تھا اور ہمیں وہاں کی صورت حال کا علم نہیں جبکہ گزشتہ چند عشروں کے دوران دنیا بھر کے سمندروں میں ” ڈیڈ زون “ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ان کی تعداد 500 تک پہنچ چکی ہے۔

شیئر: