Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروں کی کان میں پانی بھرگیا ،9 لاپتہ

 ماسکو..... روس میں واقع ہیروں کی سب سے بڑی کان کی ایک سرنگ میں ، جہاں 100سے زیادہ کان کن کام کررہے تھے پانی بھر گیا جنہیں نکالنے کےلئے امدادی ٹیموں کو بلایا گیا۔ روس میں سب سے زیادہ ہیرے نکالنے والی کمپنی ’ الروسا‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکھا ریجن کے علاقے میں واقع کان میں 9 کان کنوں کی تلاش جاری ہے جو کان میں پانی بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔یہ کان ماسکو کے مشرق میں تقریباً 2600 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ہنگامی حالات سے نمٹنے کی وزارت نے کہا ہے کہ لاپتا ہونے والے کان کنوں کی تلاش جاری ہے تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔وزارت نے بتایا کہ کان کے اندر ایک گڑھے میں تقریباً 3 لاکھ کیوبک میٹر پانی بھرا ہوا تھا جس میں شگاف ہونے سے پانی اس جانب بہنا شروع ہو گیا جہاں مزدور کام کر رہے تھے۔کان کی مالک کمپنی الروسا نے بتایا کہ حادثے کا سبب غالباً یہ ہے کہ گڑھے میں موجود پانی کی سطح اتنی بڑھ گئی کہ وہ کناروں سے چھلک پڑا اور ڈھلوان کی سمت بہنے لگا۔ 

شیئر: