Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر آباد: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 5ہلاک

مظفر آباد.... مظفر آباد کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکے سے 5مزدور جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر مظفر آباد نے بتایا کہ مزدور کوئلے کی کان میں 800فٹ گہرائی میںکھدائی کررہے تھے کہ گیس کا دھماکہ ہوا جس سے کان منہدم ہوگئی۔ کان کے داخلی حصے میں کام کرنے والے 2مزدور باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دیگر اندر پھنس گئے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں نوشیرواں، اسکا بھائی بخت منیر ، بہادر خان ،گل زیب اور اسلم خان شامل ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ قائم کردیا۔ 6افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

شیئر: