Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچوں مسلم نوجوانوں کی رہائی پردیوبند اورشاملی میں خوشی کی لہر

دیوبند۔۔۔اترپردیش اے ٹی ایس کے ذریعے مشتبہ سرگرمیوں کے شبہ میں حراست میں لئے گئے پانچوں مسلم نوجوانوں کو رہا کردیا گیاہے۔اے ٹی ایس افسران نے پانچوں کو دیوبند کوتوالی پہنچ کر تھانہ انچارج کی سپردگی میں دیدیا ۔تھانہ انچارج پنکج تیاگی نے متعلقہ مدارس کے ذمہ داران کو بلاکر ان میں سے 2طلبہ کو جو مختلف مدرسوں میں زیر تعلیم تھے، انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ان کی باعزت رہائی سے طلبہ اور عوام نے راحت و اطمینان کا سانس لیااور ان میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اے ٹی ایس کی ٹیم نے مغربی یوپی کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ چرتھاول کے گاؤں کٹیسرہ سے بنگلہ دیشی مشتبہ انتہا پسند عبداللہ المامون کو گرفتار کیا تھا اور ساتھ ہی جلال آباد کے ایک مدرسے سے 2نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔ دارالعلوم کے قریب ثناء کالونی سے جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے تیراگاؤں کے رہنے والے عبدالباسط اور نوادہ بھاگلپور کے عبدالرحمان کوبھی گرفتار کیاگیا تھا۔ منگل کو صبح اے ٹی ایس کے ایس پی راکیش کمار اور دیگر افسران تینوں نوجوان کو لیکر دیوبند کوتوالی پہنچے اور تھانہ انچارج پنکج تیاگی کے حوالے کردیا جس کے بعد تھانہ انچارج نے طلبہ سے اقرارنامہ لیکر مدرسہ انتظامیہ کے سپردکردیا۔

شیئر: