Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیوریج کا پانی آبپاشی میں استعمال کیا جائیگا، نتیش کمار

پٹنہ ۔۔۔وزیر اعلیٰ نے کل یوم تحفظ اشجار کے موقع پر کہاہے کہ موسم اپنا رخ بدلتا رہتا ہے۔ کبھی بارش تو کبھی ژالہ باری ۔ آج پوری دنیا کے موسمی حالات تبدیل ہورہے ہیں۔ گنگا ندی کی صفائی اور روانی برقراررکھنے کیلئے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کام کررہی ہے ۔مرکزی حکومت کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ گنگا ندی سے کائی اور کیچڑ صاف کی جائے۔سیوریج اور نکاسی کا مضبوط نیٹ ورک بچھایا جائیگا۔ سیوریج کے پانی کو ندی میں نہیں چھوڑا جائیگا بلکہ اس کا استعمال بطور آبپاشی کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم گنگا کی روانی اور صفائی کے تئیں پر عزم ہیں۔ گنگا کے کنارے آرگینک فارمنگ کو فروغ دیا جائیگا۔لاوارث سڑکوں اور محلوں میں گھوم رہے چوپایوں کو گئو شالامیں رکھنے کیلئے پٹنہ ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت کردی ہے ۔لاوارث جانوروں کو گئو شالاؤمیں رکھنے سے شہر صاف ستھرا ہوگا اور ان کے فضلے کا استعمال نامیاتی زراعت میں کیا جائیگا۔

شیئر: