Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیٹھی میں راہول گاندھی’’لاپتہ‘‘کے پوسٹرز

امیٹھی۔۔۔۔۔کانگریس کے قومی نائب صدر راہول گاندھی کے اپنے ہی انتخابی حلقہ سے’’ لاپتہ‘‘ ہونے کے پوسٹر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ امیٹھی میں عام دیواروں ، سرکاری ادارو اور کانگریس کے دفاترکی دیواروں پر راہول’’ لاپتہ ‘‘کے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔اس پوسٹر میں کسی پارٹی یا کارکن کا نام نہیں۔اس کی بابت لوگوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ کانگریسی کارکنوں کو جب علم ہوا تو ان کا پارہ گرم ہوگیا اور کہا کہ یہ پارٹی کی ساکھ کمزور کرنے کی ساز ش ہے۔ضلع کانگریس کے صدر یوگیندر مشرا نے کہا کہ چند روز قبل راہول گاندھی امیٹھی کے کسانوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں لکھنؤ میں این ایچ آئی دفتر آئے تھے۔انہوں نے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کرکے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ دراصل راہول گاندھی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر مخالفین سازشیں رچ رہے ہیں جبکہ امیٹھی کانگریس آفس میں کام روزانہ کی بنیاد پر ہورہے ہیں اس کے علاوہ ملک بھر میں جہاں بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں وہاں راہول گاندھی پہنچ کر لوگوں کے مسائل سنتے ہیں اور متعلقہ اہلکاروں اور عہدیداروں کو ہدایت بھی دیتے ہیں ۔یادرہے کہ لوک سبھا الیکشن کے بعد بھی یہاں اسی قسم کے پوسٹر لگائے گئے تھے۔

شیئر: