Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین اور امارات نے قطر کیلئے ہنگامی فضائی راہداریاں کھول دیں

ابوظبی ... شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم ”ایکاﺅ “نے اعلان کیا ہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطری ایئرلائنز کے طیاروں کےلئے ہنگامی فضائی راہداریاں کھولنے کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری انسداد دہشتگردی کے علمبردار ممالک کی جانب سے قطر پر عائد فضائی و زمینی پابندیوں کے ماحول میں دی گئی ہے۔ عالمی تنظیم کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ متعدد فضائی کمپنیوں کو راہداریوں سے مطلع کردیا گیا ہے جبکہ ہنگامی راہداریاں بھی کھول دی گئی ہیں۔ عالمی تنظیم پوری صورتحال پر مسلسل نظررکھے ہوئے ہے۔

شیئر: