Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج خدمات سے فیض یافتگان پروپیگنڈے کا صحیح جواب

مکہ مکرمہ ..... سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبداللہ بن بندر کے ہمراہ حج منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بنتن نے کہا کہ حجاج کرام کے تسلی بخش تاثرات سعودی عرب کی حج خدمات کی بابت شکوک و شبہات پھیلانے والوں اورنفرت کرنے والوں کی زبانیں بند کردینگے۔ انہوں نے فرضی معلمین کے جھانسے میں نہ آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ داخلی عازمین آن لائن حج اندراج کراکر اپنے حقوق کا تحفظ کریں۔ بنتن نے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی حجاج کیلئے نئی سہولتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ گاڑیوں اور پیدل حج کرنے والوں کے الگ الگ راستوں کو بہتر شکل دی گئی ہے۔ عرفات میں حجاج کی رہائش میں نئی سہولتیں دی گئی ہیں۔ معذوروں کیلئے خصوصی انتظامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے سعودی عرب کی حج خدمات کو گرد آلود کرنے کے درپے ہیں لیکن دنیا بھرسے آنے والے حجاج کرام یہاں موجو د سہولتوں سے فائدہ اٹھا کر اپنے عمل سے اس قسم کے لوگوں کی زبانوں پر تالا ڈالنے کیلئے بہت کافی ہیں۔
 

شیئر: