Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سوتے میں بھی آپ سیکھتے ہیں؟

واشنگٹن .... سائنسدانوں کا کہناہے کہ ہمارا دماغ سوتے ہوئے بھی کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے۔ جب ہم گہری نیند میں ہوتے ہیں تو پرانی یادیں ختم ہوتی رہتی ہیں تاہم نئی اطلاعات اس میں جمع ہوتی رہتی ہیں او ریہ وہ اطلاعات ہوتی ہیں جو ہم سونے سے قبل حاصل کرتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ گہری نیند کے دوران بھی ہمارا دماغ بدستوراپنا کام کرتا رہتا ہے اور خاص طور پر اٹھنے سے چند گھنٹے پہلے تک تو اسکی حرکت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ گہری نیند میں بھی ہمارا دماغ آس پاس کی اطلاعات کا ذخیرہ کرتا رہتا ہے اور یہی وقت ہوتا ہے جب وہ پرانی یادوں کو اور خاص طور پر خراب یادوں کو مٹاتا رہتا ہے۔ دماغ ایک طرح سے ریکارڈنگ کا کام کرتا ہے کہ وہ پرانی یادیں ختم کرکے نئی اطلاعات اپنے اندر سموتا رہتا ہے۔ پیر س کی پی ایس ایل ریسرچ یونیورسٹی کے ایک محقق کا کہناتھا کہ اگر ہم سونے سے قبل کوئی آڈیو ٹیپ سن رہے ہوں یا کوئی زبان سیکھ رہے ہوں تو یہ سب کچھ گہری نیند میں جانے کے بعد ہمارے دماغ میں رہ جاتی ہے۔

شیئر: