Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیر نے بچے کیساتھ کیا کیا؟

اٹلانٹا...... کہتے ہیں کہ بعض افراد پیدائشی طور پر ہی مہم جو یانہ مزاج رکھتے ہیں اور زندگی میں ایسی انوکھی حرکتیں کرتے رہتے ہیں جس کے بارے میں عام آدمی سوچ نہیں سکتا ۔ ایسا ہی یہاں کچھ بزرگوں نے 11ماہ کے ایک بچے کے ساتھ کمال محبت اور چھیڑ خانی کے اظہار کی کوشش کی اور اسے شیر کے کپڑے پہنا کر مقامی چڑیا گھر میں شیر کے سامنے لاکر کھڑا کر دیا۔بچے اور شیر کے درمیان موٹے شیشے کی دیوار رہ گئی تھی جس کے پار سے شیر بار بار اپنے پنجے بڑھانے کی کوشش کر رہا تھا۔آریہ نامی اس بچہ کو شیر اس حالت میں دیکھ کر حیران رہ گیا جبکہ بچہ بالکل بے حس و حرکت کھڑا رہ کر شیر کو دیکھتا رہا ۔جب شیر کو اندازہ ہو گیا کہ وہ بچے تک ہاتھ نہیں بڑھا سکتا تو وہ دوسری طرف بڑھ گیا اور بچہ جھک جھک کر اسے دیکھنے کی کوشش کرتا رہا ۔ اس حوالے سے جو ویڈیو جاری ہوئی ہے وہ بیحد مقبول ہو رہی ہے ۔

شیئر: