ریاض..... سعودی اسکاﺅٹ ہر برس کی طرح امسال بھی ضیوف الرحمن کی خدمت کرینگے۔ سعودی اسکاﺅٹس سوسائٹی نے حجاج کی خدمت کا سفر 56برس قبل شروع کیا تھا۔ ابتداءمیں 100اسکاﺅٹ وزارت حج کی ماتحتی میں کام کیا کرتے تھے۔ 1438ھ کے دوران انکا دائرہ کار کافی وسیع کردیا گیا ہے۔ ہلال احمر کے تعاون سے طبی خدمات بھی انجام دینگے۔ ضیوف الرحمن سے رابطے میں آسانی کیلئے متعدد زبانیں بھی اسکاﺅٹس نے سیکھ لی ہیں۔