Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس کی’کسان بچاؤ، روزگار لاؤ ‘‘اور جیل بھروتحریک شروع

لکھنؤ------کانگریس نے بدھ کو اترپردیش میں عوامی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔ پارٹی نے کسانوں اور نوجوانوں کے مسائل پر بی جے پی حکومت کیخلاف سڑکوں پر اترنے کیلئے تحریک چلانے کا اعلان بہت پہلے کیا تھا جس کا آغاز آج سے ہوگیا۔ کسان بچاؤ، روزگار لاؤ کے نعرے کے ساتھ کانگریس نے پوری ریاست میں جلسے جلوس کیے اور جیل بھرو تحریک کی شروعات کی۔ اسکے بعد 28 دسمبر تک کانگریس کے مسلسل مظاہروں کا دور جاری رہے گا۔ ریاستی صدر راج ببر بھی مغربی اترپردیش سے عوامی تحریک میں شامل ہیں۔ کانگریس نے آج سے شروع ہونے والی تحریک کے لیے کافی تیاری کی ہے۔ اس سے پہلے ریاستی صدر راج ببر کئی اضلاع میں کسانوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ تحریک کے ساتھ ہی کانگریس کسان چوپالوں کا دور بھی جاری رکھے گی۔

شیئر: