تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بدھ کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں پاکستان کے 114 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے 16ویں اوور کی پہلی گیند پر دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 30 اوورز میں 114 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
اس کھیلنے سے بہتر تھا بائیکاٹ ترا، عامر خاکوانی کا تجزیہNode ID: 900701
بنگلہ دیش کی اننگز
پاکستان کے 115 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے جارحانہ انداز اپنایا اور ابتدا سے ہی پاکستانی بولرز پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ اننگز کا آغاز سیف حسن اور تنزید حسن نے کیا۔ تاہم سیف حسن زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 10 گیندوں پر چار رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شامل حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد نجم الحسن شانتو کریز پر آئے اور انہوں نے تنزید حسن کے ساتھ مل کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنائی۔ نجم الحسن شانتو نے 33 گیندوں پر 27 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے، تاہم وہ محمد وسیم کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
دوسری جانب تنزید حسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی بولرز کے خلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 42 گیندوں پر ناقابل شکست 67 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں سات چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
آخر میں لٹن داس نے بھی ان کا ساتھ دیا اور تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف باآسانی حاصل کرلیا اور میچ اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز
پاکستان بیٹنگ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور ان کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ اننگز کا آغاز ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے کیا۔ دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں کھیلنے کی کوشش کی تاہم ٹیم کو مضبوط آغاز نہ مل سکا۔
اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں چار چوکے شامل تھے، انہیں ناہید رانا نے عفیف حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ معاذ صداقت بھی 28 گیندوں پر 18 رنز ہی بنا سکے، ان کی اننگز میں تین چوکے شامل تھے اور وہ بھی ناہید رانا کی گیند پر سیف حسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب ڈیبیو کرنے والے بلے باز شامل حسین صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ وہ بھی ناہید رانا کی گیند پر لٹن داس کو کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد محمد رضوان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 20 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد ناہید رانا کی گیند پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن پر دباؤ برقرار رہا اور سلمان آغا بھی صرف پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی ناہید رانا نے تنزید حسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد حسین طلعت 13 گیندوں پر چار رنز بنانے کے بعد مہدی حسن مرزا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
مزید مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے مہدی حسن مرزا کی گیند پر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔













