Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹے بازی کو ملک میں مل سکتا ہے قانونی درجہ

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان میں جہاں کرکٹ کا جنون ہے ، سٹے بازی کو دنیا کے بہت سے ملکوں کی طرح قانونی حیثیت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ لاکمیشن نے تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہندوستان میں سٹے بازی کو جس نے اس کھیل کو کئی مرتبہ داغدار کیا ہے، قانونی درجہ دینے کیلئے باقاعدہ خط لکھ کر تجاویز مانگی ہے۔ لاکمیشن سیکریٹری سنجے سنگھ نے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنوں کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے سٹے بازی کوقانونی درجہ دینے کیلئے لاکمیشن کو امکانات تلاش کرنے کیلئے کہا ہے ۔ خط کے مطابق لاکمیشن نے کرکٹ سے متعلق سبھی فریقوں سے اس سلسلے میں بات کرکے ان سے مشورہ طلب کیا ہے۔ خیال ہے کہ سٹے بازی کے سلسلے میں ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنوں کے مشورے اہم ہونگے۔ سٹے بازی اور جوے کے پیش نظر کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دونوں کو قانونی حیثیت دینے کے امکانات پر غور کرے۔یہ خط عدالت عظمیٰ میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ اور بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے مابین متعلقہ معاملات کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ ہندوستان میں کرکٹ کے تئیں ایک الگ ہی جنون رہتا ہے اور ایسے میں سٹے بازی کا معاملہ بھی میچوں کے دوران عام ہے۔

شیئر: