Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کیلئے درخواست دیگا

غزہ.... فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ فلسطینی رہنماوں نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ریڈیو فلسطین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی درخواست دینے سے امریکا کی نئی حکومت اور اس ملک کے نمائندے کے ساتھ بھرپور کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی امکان ہے کہ امریکہ ،فلسطین کی مکمل رکینت کی درخواست کو ویٹو کردے کیونکہ امریکہ کی نئی حکومت کا اقوام متحدہ میں ایسا نمائندہ ہے کہ جو فلسطین کے جائز حقوق کی کھلی مخالفت کا اعلان کر چکا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے 148 ملکوں کی حمایت پر ہی نہیں رکنا چاہئے بلکہ اس میں دیگر ممالک کا بھی اضافہ کرنا چاہئے اور اس کا تقاضا ہے کہ فلسطینی مختلف سطح پر اپنی سرگرمیاں بڑھا دیں تاکہ آئندہ مہینے اقوام متحدہ کے اجلاس کےلئے تیار ہو جائیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012ءمیں فلسطین کو اس ادارے کے مبصر رکن کی حیثیت دے دی تھی۔ اس وقت دنیا کی 148 حکومتیں فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کر چکی ہیں۔
 

شیئر: