Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیفنس یونیورسٹی کا نام ’کنگ سلمان یونیورسٹی فار نیشنل ڈیفنس‘ رکھنے کی منظوری

وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے ’کنگ سلمان یونیورسٹی فار نیشنل ڈیفنس‘ رکھنے کی منظوری دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادارے کا شاہ سلمان سے منسوب کرنا قیادت کی جانب سے تعلیمی شعبے کو دی جانے والی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ اقدام انسانی ترقی اور لیڈرشپ کی تیاری کے لیے قیادت کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے جو نیشنل سکیورٹی اور اس کی کامیابیوں کو مضبوط کرنے کا ایک بنیادی ستون ہے۔
انہوں نے کہا نام کی تبدیلی یونیورسٹی کے لیے اپنے تعلیمی اور تحقیقی نظام کو مزید ترقی دینے قومی دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں فیصلہ سازی کے عمل میں معاونت جاری رکھنے کے لیے ایک محرک ثابت ہوگی۔
یہ پیش رفت وزارت دفاع کی ترقی کے  اہداف سے ہم آہنگ ہے جس کا روڈ میپ سعودی ولی عہد نے  وضع کیا تھا۔

 

شیئر: