Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلحہ اور شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ریاض.... شاہ فہد پل پر متعین کسٹم اہلکاروں نے اسلحہ اور شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ کسٹم اہلکاروں نے بحرین سے آنے والے ایک مسافر کی گاڑی کی تلاشی لی جس کے خفیہ خانے میں پستول اور متعددکارتوس برآمد ہوئے جبکہ ایک اور مسافر کی گاڑی سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کی گئیںجنہیں وہ مملکت اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ریجنل کسٹم آفیسر کا کہنا ہے کہ شاہ فہد پل پر متعین اہلکاروں کی مہارت اور فرض شناسی کی وجہ سے اسمگلر اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ 

شیئر: