Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایپل سٹور کی آن لائن خدمات شروع

’آن لائن سٹور میں پہلی مرتبہ عربی زبان میں کسٹمر سروس فراہم کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
ایپل نے سعودی عرب میں اپنے ریٹیل سٹور کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے ایپل سٹور کی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن کا آغاز کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آن لائن سٹور میں پہلی مرتبہ عربی زبان میں کسٹمر سروس اور سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
سٹور انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آن لائن سٹور کی دستیابی سعودی عرب میں صارفین کے لیے نئے دور کا آغاز ہے جہاں وہ ایپل کی مکمل مصنوعات کی خریداری کر سکیں گے‘۔
اس موقع پر ایپل کی سینئر نائب صدر برائے ریٹیل دیردری اوبرائن نے کہا ہے کہ ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایپل سٹور کی آن لائن ویب سائٹ اور ایپلیکیشن اب سعودی عرب میں دستیاب ہیں‘۔ 
’ہم اپنے صارفین کو ایپل کی مصنوعات اور خدمات کی مکمل رینج کو دریافت کرنے اور خریدنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کر رہے ہیں‘۔

شیئر: