Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ورلڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کا آغاز

جدہ میں ورلڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا جو مسلسل دوسری مرتبہ اس شہر کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایونٹ میں دنیا بھر سے کھیل کے 128 نامور کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جو 40 سے زائد ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
چیمپئن شپ 21 سے 26 جولائی 2025 تک جاری رہے گی جسے سعودی بلیئرڈ و سنوکر فیڈریشن اور کمپنی ماتشروم کے اشتراک سے وزارتِ کھیل کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
کل پیر کو افتتاحی روز مقابلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا جو آج منگل تک جاری رہے گااور اس میں کل 32 میچز کھیلے جا رہے ہیں جو ’9 راؤنڈز‘ کے فارمیٹ پر مبنی ہیں۔
اس مرحلے سے 64 کھلاڑی اگلے راؤنڈ میں پہنچیں گے جو کہ’ناک آؤٹ سسٹم‘ پر کھیلا جائے گا اور تمام میچز ’11 راؤنڈز‘ کے تحت ہوں گے۔
عالمی چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ آج منگل سے ’سعودی جونئر چیمپئن شپ‘ کا بھی آغاز ہو رہا ہے جس میں 16 نوجوان کھلاڑی شریک ہوں گے، جن میں 8 سعودی کھلاڑی شامل ہیں۔
اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما اور اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
 

شیئر: