Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں آن لائن داخلے

حیدرآباد،ظہیرآباد۔۔۔۔ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی سال2017-18کے دوران ڈگری کورسس جیسے بی اے ، بی کام اور بی ایس سی سال اول اردو، تلگو اور انگلش میڈیم(سمسٹر سسٹم) میں داخلے جاری ہیں۔ ایسے امیدوار داخلوں کے اہل ہیں جنہوں نے 2016-17 کے دوران ابلیٹی انٹرنس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہو۔ علاوہ ازیں انٹر میڈیٹ ، پولی ٹیکنیک ، آئی ٹی آئی، اوپن انٹر اور اس کے مساوی کورسس میں کامیاب امیدوار براہ راست ڈگری کورسز میں آن لائن داخلہ لے سکتے ہیں۔ سال اول ، دوم ،سوم کیلئے 2ہزار روپے فیس کیساتھ 24اگست آخری تاریخ مقرر ہے۔ 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ 5اکتوبر آخری تاریخ ہے ۔ خواہشمند طلبہ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے اسٹڈی سینٹر سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر: