Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون سفیر نے سویڈن کے بادشاہ کو اسناد سفارت پیش کر دیں

سعودی قیادت کی جانب سے سویڈن کے بادشاہ کو تہنیتی پیغام پہنچایا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی نئی سفیر اسیل بنت سلطان الشھیل نے جمعرات کو سٹاک ہوم میں سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف کو پیش کر دیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر اسیل الشھیل نے سعودی قیادت کی جانب سے سویڈن کے بادشاہ کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔
سویڈن اور اس کے عوام کے ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی عرب نے اسیل بنت سلطان الشھیل کو سویڈن میں نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ آئس لینڈ میں غیرمقیم سفیر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیں گی۔
اسیل بنت سلطان الشھیل ایک کیریئر ڈپلومیٹ اور مملکت کی ساتویں خاتون سفیر ہیں۔ اقوام متحدہ سے سٹاک ہوم تک کا سفر طے کیا۔ سفارتی اور قانونی امور میں  وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
وہ ان پہلی سعودی خواتین میں سے ہیں، جنہوں نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے شعبے میں اپنے کام کے ذریعے سفارتکاری میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔
 سال 2010 میں سعودی عرب کی جانب سے نامزد کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوق اطفال کی نشست پر کامیاب ہوئیں۔  
اسیل الشھیل، بین الاقوامی تعلقات میں مہارت کے ساتھ پولیٹیکل سائنس میں بیچلر اور ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں۔ نیو یارک یونیورسٹی سکول آف لا میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون میں فیلو شپ بھی حاصل کی۔
سعودی وزارت خارجہ میں کیریئر کے دوران انہوں نے مسلسل ترقی کی اور 2023 میں منسٹر پلینپوٹینٹر کا عہدہ حاصل کیا۔ انہوں نے مشترکہ ورکنگ گروپس میں سعودی سفارتی وفد کی سربراہی بھی کی۔

 

شیئر: