Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حالت جنگ میں ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد...وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے کو نہیں دہشت گردی کو نیچا دکھانے کا ہے ۔سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن کے باعث دہشت گردوں کمر ٹوٹ چکی ہے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ سمیت تمام واقعات کے پیچھے عناصرتک پہنچیں گے۔ وہ وقت بھی دورنہیں جب دہشت گرد ی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے۔ کچھ سیاسی عناصرمسلسل اس کوشش میں ہیں کہ پاکستان داخلی طور پرکمزورہوجائے تاہم وہ لوگ جو چند سالوں سے اندرونی اتحاد کو پامال کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہی ملک کے دشمن ہیں اورقوم کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے گی۔ دہشت گردی کا واقعہ ہمارے عزم کو بڑھاتا ہے۔

 

شیئر: