Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو عرب خدشات دور کرنے ہونگے، قرقاش

دبئی .... امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے واضح کیا ہے کہ بحران سے نجات حاصل کرنے کیلئے قطر کے سامنے بہترین حل ہمسایوں کے خدشات دور کرنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ قطر چھوٹا سا ملک ہے لیکن مالدار ہے۔ وہ اپنے قدرتی وسائل دہشتگردی کے فروغ پر لگا رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مدیران او رعہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہاکہ بعض لوگ یہ تصور دے رہے ہیں کہ 5عرب ممالک جھگڑ رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہے۔ قطر کو دہشتگردی و انتہا پسندی ترک کرنے پر آمادہ کرنے والے ممالک میں 4عرب ہی نہیں بلکہ بڑے ممالک بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ چینل بند کرنے کے محرکات کی بابت سوال کا جواب دیتے ہوئے قرقاش نے کہا کہ قطر نے الجزیرہ کو الاخوان کا لاﺅڈ اسپیکر بنادیا ہے۔ یہ امن وسلامتی کیلئے کھلا خطرہ ہے۔ دہشتگردی عالمی آفت بن چکی ہے۔ اس سے نہ ہندوستان کا کوئی شہر محفوظ ہے نہ امریکہ اور یورپ کا۔ انتہا پسندانہ افکار کے ساتھ روا داری نہیں برتی جاسکتی۔
 

شیئر: