Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ چین تجارتی جنگ کا خطرہ

واشنگٹن۔۔۔۔۔ امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے تجارتی طرزعمل پر تحقیقات سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا۔ امرکی صدر چین کے تجارتی طرزعمل پر تحقیقات سے متعلق اپنا حکم دیدیا ہے۔صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ تجارتی امور کے عہدے دار چین کے اس طرز عمل کا جائزہ لیں کہ وہ امریکی کمپنیوں پر یہ زور دیتا ہے کہ وہ چین میں کاروبار کرنے کے لیے انٹلکچوئل معلومات کو افشا کرے اور یہ کہ چین امریکی انٹلکچوئل پراپرٹی کی چوری تو نہیں کر رہا ۔ دوسری جانب چین نے پیشگی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت کی جنگ میں نقصان دونوں ہی ملکوں کو اٹھانا پڑے گا۔اگر امریکا اس مقدمے کو آگے بڑھاتا ہے تو پھر وہ آخرکار تجارت کے عالمی ادارے سے کہے گا کہ وہ چین پر جرمانے اور تاوان عائد کرے یا چین کے ساتھ تجارتی نقصان کی کسی اور طرح سے تلافی کرے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحقیقات امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ کر سکتی ہیں اور دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

شیئر: