Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا کا ہند کیخلاف ون ڈے اسکواڈ تیار

کولمبو: سری لنکا نے ہند کے خلاف 5 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لئے اپل تھرنگا کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں تھیسارا پریرا اور ملینڈا سری وردھنے کی واپسی ہوئی ہے۔ٹیسٹ سیریز میںبری شکست کے بعد سری لنکا کی ٹیم میںاہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں دنیش چندی مل اور تجربہ کار بولر نووان کلاسیکرا جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔بائیں ہاتھ کے اسپنر ملیندا پشپاکمارا اور بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وشوا فرنانڈو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو ٹیسٹ سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ تھے تاہم وہ ایک روزہ کرکٹ میں پہلی مرتبہ سری لنکا کی نمائندگی کریں گے۔نووان پرادیپ کو ہمسٹرنگ اور اسیلا گنارتنے انگوٹھے کی انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر اسیتھا فرنانڈو، نووان کلاسیکرا اور لہیرو کمارا بھی شامل ہیں جو گزشتہ ماہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں ٹیم کاحصہ تھے۔خیال رہے کہ تھیسارا پریرا رواں سال جون میں ہونے والی چیمپیئنزٹرافی کے بعد ٹیم سے باہر ہوئے تھے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں انگلش کاوونٹی گلوسسٹر کی نمائندگی کررہے تھے۔اپل تھرنگا کو پہلی مرتبہ سری لنکا کا مستقل کپتان مقرر کیا گیا ہے جو اینجیلو میتھیوز کی جگہ لیں گے۔سری لنکا کا ہند سے ایک روزہ سیریز کا آغاز 20 اگست کو دمبولا میں ہوگا۔سری لنکا کی 15 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔اپل تھرنگا (کپتان)، انجیلو میتھیوز، نیروشان ڈکویلا( وکٹ کیپر)، دنوشکا گناتھیلاکا، کوسل مینڈس، چمارا کپوگیدرا، ملینڈا سری وردھنے، ملینڈاپشپاکمارا، اکیلا دنانجیا، لکشن سینڈیکان، تھیسارا پریرا، وانیندو ہسارنگا، لاسیتھ ملینگا، دشمنتھا چمیرا، وشوا فرنانڈو۔

شیئر: