Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محدثِ عصر مولانا ظہیر الدین مبارکپوری کا انتقال

اعظم گڑھ .... صحیح مسلم شریف کی اعلیٰ سند رکھنے والے معروف عالم دین ، محدث مولانا ظہیر الدین مبارکپوری کا 95برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ احادیث کی معروف کتابوں کے بڑے عالم تھے۔ انہوں نے 60برس تک طلباءکو تعلیم دی او راس دوران کبھی بھی کسی طالب علم کو زدوکوب نہیں کیا۔ وہ علوم ِحدیث و تفسیر ، اسلامی تاریخ اور منطق سمیت 17علوم کے ماہر تھے۔ سنن ابی داﺅد اور مقدمہ ابن خلدون کی تدریس 40برس سے زیادہ عرصے تک کرتے رہے۔ مولانا ظہیر الدین مبارکپوری تحفة الاحوذی کے مصنف ، محدث عبدالرحمان المبارکپوری کے آخری شاگرد اور برصغیر میں علم حدیث کا بہت بڑا نام تھے۔
 

شیئر: