Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا شمسی طوفان،10خلائی جہازلپیٹ میں آئینگے

کیپ کینورل ....ناسا اور یورپی خلائی ادارے کے سائنسدانوں نے پورے شمسی نظام میں ایک ایسے شمسی طوفان کا پتہ لگایاہے جو خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ انکا کہناہے کہ اس طوفان کی زد میں تقریباً 10خلائی جہاز لپیٹ میں آئیں گے۔ان خلائی جہازو ںکی وجہ سے سائنسدانوں کو اس شمسی طوفان کے سفر کے بارے میں بھی معلومات مل رہی ہیں۔ خلائی ایجنسیوں نے اس بات کا بھی پتہ چلایا ہے کہ یہ سورج سے شروع ہوا اور اب پلوٹو سے گزر رہا ہے۔ انکا کہناہے کہ یہ انقلابی دریافت ہے کیونکہ خلائی جہازوںکے جدید نظام کے نتیجے میں یہ اعدادوشمار ملے ہیں۔ اگرچہ سائنسدانوں کا مشاہدہ ابھی محدود ہے کیونکہ کافی فاصلے سے یہ اعدادوشمار جمع کئے گئے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ ہمیں ا س شمسی طوفان کے بارے میں جو اعدادوشمار ملے ہیں وہ بیحد کام کے ہیں اور اسکے نتیجے میں ہمیں خلائی سائنس کے بارے میں بہتر معلومات فراہم کرنے میں مد د ملے گی۔

شیئر: