مدینہ منورہ ریجن میں واقع دیہی فارم سیاحت اور تفریح کے شوقین افراد کے لیے ایک پُرکشش متبادل کے طور پر مقبول ہو رہے ہیں، جہاں قدرتی ماحول، مختلف سہولیات اور کھلے گرم مقامات کے مقابلے میں نسبتاً ٹھنڈی فضا ہوتی ہے۔
ان دیہی فارمز کی زرعی نوعیت بھی انہیں منفرد بناتی ہے۔ فصلوں اور درختوں کو باقاعدگی سے پانی دینے کے باعث یہاں درجہ حرارت نسبتاً کم اور ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ رہتی ہے، جس سے موسم خوشگوار اور ماحول زیادہ آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ دیکھیے سعودی پریس ایجنسی کی ویڈیو