Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور:ڈاکٹر کفیل کی برطرفی پر برہمی

ممبئی۔۔۔۔گزشتہ ماہ لنچنگ (ہجوم کے ہاتھوں قتل)کیخلاف ممبئی کے علاوہ دیگر شہروں میں ’’ناٹ ان مائی نیم ‘‘کے بینر تلے آن لائن مہم شروع کرنے والی فلمی اداکارہ سوارا بھاسکر نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کارروائی کیلئے برطرفی کا تماشہ کررہی ہے۔ ’’انارکلی آف آرا‘‘کی اداکارہ نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈاکٹر کفیل کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس نے خطرناک صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے مریضوں کی جان بچائی۔واضح ہوکہ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر کفیل کی پذیرائی ہورہی ہے جنہوں نے ذاتی پیسہ خرچ کیا اور دوستوں سے سلنڈر حاصل کرکے مریضوں کی جان بچائی تھی۔انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’بہت اچھا،گڈ جاب، اترپردیش حکومت نے اس شخص کو برطرف کردیا جس نے کوتاہی چھپانے کیلئے جان خطرے میں ڈال دی۔ کیا یہی آپ کا رام راج ہے؟انہو ں نے یوپی وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔ اپنے ٹویٹ میں سوارابھاسکر نے بچوں کی صحت کے حوالے سے کافی تشویش کا اظہار کیا۔قبل ازیں سوارا بھاسکر نے پچھلے ماہ لنچنگ اور گئو رکشکوں پر امتناع کیلئے ،آن لائن مہم شروع کی تھی۔

شیئر: