Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گنج پن ختم کرنیوالی دوا تیار کرنیکا دعویٰ

لاس اینجلس.... گنج پن ایک ایسی بیماری ہے جس کا اثر صحت سے زیادہ نفسیات پر پڑتا ہے اور اسی لئے اس کے علاج کیلئے دنیا بھر کے سائنسدان ایک عرصے سے لگے ہوئے ہیں اور اب اس حوالے سے لاس اینجلس میں قائم یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے گنج پن ختم کرنے کےلئے ایک انتہائی موثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لیکٹیٹ نامی دوا میں ایسی چیزیں شامل کی گئی ہیں جس کی مدد سے پٹھے جلنے لگتے ہیں۔ چوہوں پر تجربے کے دوران دیکھا گیا کہ جن گنجے چوہوں کو لیکٹیٹ دی گئی انکے بال دوبارہ ابھرنے لگے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ انسانوںمیں گنج پن کے کئی اسباب ہیںجن میں ڈھلتی عمر، ہارمون کا عدم توازن ، اعصابی تناﺅ اور بیماری کے ساتھ جینیاتی خرابی بھی ہے۔نئی دوا تیار کرنے کے دعوے دار اور ڈاکٹروں نے پروفیسر ولیم لارے کی نگرانی میں کام کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح ہو کہ پروفیسر لارے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ارتقائی حیاتیات کے پروفیسر ہیں۔

شیئر: