Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ کا میموری کارڈ جعلی تو نہیں؟

جعلی اسمارٹ فون کو پہچاننا تو مختلف سافٹ وئیرز نے آسان کردیا ہے تاہم میموری کارڈ کی پہچان کم کم افراد کو ہی ہوتی ہے۔ جعلی میموری کارڈ کا انبار مارکیٹ میں موجود ہے اور اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ مارکیٹ ، اسٹورز اور آن لائن خریدے جانے والے کارڈ جعلی ہوں۔ایس ڈی کارڈ خریدتے وقت سب سے پہلے اسکا ایم آر پی لیبل دیکھنا چاہیے۔ اصل مصنوعات پر ایم پی آر لیبل لازمی موجود ہوتا ہے جسکے ساتھ کمپنی کا نام ، رابطہ نمبر ، وارنٹی کی معلومات اور امدادی رابطے کا نمبر موجود ہوتا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ آپ پلے اسٹور میں موجود ایس ڈی انسائٹ نامی ایپ سے اپنے کارڈ سے متعلق تفصیلات جان سکتے ہیں۔ یہ ایپ آپ کے کارڈ کے برانڈ کا نام، ماڈل نمبر، صلاحیت، اور تیاری کی تاریخ دکھائے گی۔ اگر یہ نامعلوم برانڈ یا کارڈ پر دی گئی تفصیلات سے مختلف تفصیلات ظاہر کرے تو کارڈ جعلی ہوگا۔ اسکے علاوہ اے ون ایس ڈی بنچ نامی مفت ایپ کے ذریعے ایس ڈی کارڈ کی ڈیٹا منتقل کرنے کی رفتار کا ٹیسٹ دے کر بھی یہ بات جانی جا سکتی ہے کہ نتیجہ اصل پراڈکٹ کی رفتار سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔ اگر رفتار کم ہو تو کارڈ جعلی ہو گا۔ مختلف سستی ڈیلز کے نام پر بھی جعلی ایس ڈی کارڈ فروخت کئے جاتے ہیں لہٰذا لالچ میں آنے کے بجائے اصل ایس ڈی کارڈ مکمل جانچ پڑتال کے بعد خریدنا چاہیے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: