Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے شیخ عبد اللہ آل ثانی کی ملاقات

طنجہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے شیخ عبد اللہ بن علی بن عبد اللہ بن جاسم آل ثانی نے ملاقات کی۔ مراکش کے شہر طنجہ میں شاہ سلمان کے محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ سلمان نے سعودی عرب اورقطر کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔شیخ عبد اللہ نے قطری حجاج کو پیش کی جانے والی سہولت پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قطری عازمین کو حج اجازت ناموں سے استثنی دینے کے علاوہ انہیں شاہی مہمان قرار دے کر شاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔
 

شیئر: