Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری عازمین سے متعلق شاہی فیصلے کا خیر مقدم

دوحہ....رابطہ عالم اسلامی اور انسانی حقوق کی قطری کمیٹی نے قطری عازمین کےلئے بری اور فضائی سرحدیں کھولنے کے سعود ی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی نے واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین نے حج اجازت ناموں سے قطری عازمین کو استثنیٰ دیکر اور انہیں اپنے خرچ پر دوحہ سے سعودی عرب لانے کافیصلہ کرکے پوری مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اینا کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان کے اس فیصلے سے اسلامی، عرب اور خلیجی بھائیو ں کے درمیان اخوت کے رشتے مزید مضبوط ہونگے۔ انسانی حقوق کی قطری کمیٹی نے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قطری عازمین کے حج کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی۔
 

شیئر: