Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر برتھ ڈے وش بھیجنے کانیا انداز

لاکھوں صارفین روزانہ فیس بک پر سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات بھیجتے ہیں لہٰذا فیس بک نے اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اب برتھ ڈے پیغامات کو مزید خوبصورت اور یادگار بنانے کے لئے نئے طریقے متعارف کروائیں ہیں۔ اب آپ اپنے پیاروں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے برتھ ڈے ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں جس میں فیس بک آپ دونوں کی یادگار تصاویر کو یکجا کر کے خوبصورت انداز میں پیش کرے گا۔ آپ اپنی سالگرہ پر چیریٹی مہم شروع کرکے کسی فلاحی تنظیم کے لئے عطیات بھی اکٹھاکر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو سالگرہ سے دو ہفتے قبل فیس بک کے فنڈریزر فیچر کا استعمال کرتے ہوئے کسی فلاحی تنظیم کو منتخب کرنا ہو گا۔ آپ کی فرینڈ لسٹ میں موجود تمام افراد کو فیس بک اس چیریٹی مہم کی اطلاع فراہم کرے گا اور یوں وہ سب ڈونیشن کا حصہ بن سکیں گے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک کے ان نئے فیچرز سے نہ صرف سالگرہ کو یادگار بنایا جا سکے گا بلکہ یہ دوستیاں مضبوط کرنے اور مثبت رویوں کو پھیلانے کا باعث بھی بنیں گے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: