Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: تین ماہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی تعداد 25.5 ملین سے زیادہ

پبلک بسوں کا استعمال سب سے زیادہ دارالحکومت ریاض میں کیا گیا۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 25.5 ملین سے تجاوز کر گئی۔ یہ تعداد 2025 کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اعداد و شمار مملکت کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بڑھتے ہوئے انحصار اور اس کے استعمال کی شرح میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔
پبلک بسوں کا استعمال سب سے زیادہ دارالحکومت ریاض میں کیا گیا۔ تین ماہ کے دوران 19.29 ملین سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ اس کے بعد مکہ مکرمہ میں 2.89 ملین سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ دمام  اور قطیف میں مسافروں کی تعداد 7 لاکھ 89 ہزار جبکہ مدینہ منورہ میں یہ تعدداد پانچ لاکھ 68 ہزار رہی ہے۔

یہ اعداد وشمار شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کو وسعت دینے، موثر اور پائیدار سفری سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے اٹھارٹی کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ کوششیں نیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سٹریٹیجی کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

 

شیئر: