بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے شیر باز مری دن میں سبزی منڈی میں مزدوری کرتے اور شام کو مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کرتے تھے۔ آج ان کی برسوں کی محنت رنگ لے آئی ہے اور انہوں نے قازقستان میں ورلڈ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں 60 کلوگرام کیٹیگری کا گولڈ میڈل جیت کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ کوئٹہ سے اردو نیوز کے زین الدین احمد کی رپورٹ