Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے صفوی رحیمہ روڈ پروجیکٹ نے دو اعزازات اپنے نام کر لیے

مشرقی ریجن میں واقع یہ روڈ پروجیکٹ 15 کلو میٹر طویل ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی روڈز جنرل اتھارٹی  نے ’میڈ پروجیکٹ ایوارڈز 2026 ‘ میں دو اعزاز حاصل کیے ہیں۔ صفوی رحیمہ پروجیکٹ (سمندری پل) کو قومی سطح پر اس کے بعد مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے میں بہترین روڈ پروجیکٹ قرار دیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اعزاز علاقائی سطح پر سعودی انفرا سٹرکچر پروجیکٹس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
 یہ اعزاز پروجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں، ادارے کی کارکردگی اور متعلقہ ٹیموں و شراکت داروں کے باہمی تعاون کا اعتراف ہے۔
مشرقی ریجن میں واقع یہ منصوبہ 15 کلو میٹر طویل ہے جو صفوی شہر کو راس تنورہ کمشنری سے ملاتا ہے۔ اس میں 3.2 کلو میٹر طویل دہرا سمندری پل شامل ہے جو مملکت میں اپنی نوعیت کے  طویل ترین بحری پلوں میں شمار ہوتا ہے۔
یہ پروجیکٹ سفرکے دورانیے کو کم کرنے،  ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے علاوہ  راس تنورہ پورٹ تک براہ راست رسائی کا اضافی راستہ فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے، سپلائی چین آپریشنز، اقتصادی سرگرمیوں اور خطے میں لاجسٹک خدمات کی ترقی میں معاونت کرتا  ہے۔
اتھارٹی نے مزید بتایا ایوارز کے لیے پیش کیے جانے والے منصوبوں کا جائزہ انجینیئرنگ اور ڈیزائن، تکنیکی جدت، منصوبہ بندی و عمل درآمد، سماجی و اقتصادی اثرات اور پائیداری کے مختلف معیارات لیا جاتا ہے۔
واضح رہے ’میڈ‘ مشرق وسطی میں اقتصادی معلومات، تجزیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرنے والا ادارہ ہے۔
یہ ادارہ مشرق بینک کے اشتراک سے ان ایوارڈز کا انعقاد کرتا ہے۔ خطے کے نمایاں ترقیاتی اور انجینیئرنگ منصوبوں کی حوصلہ افزائی اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: