Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیمن بھی اسٹیس سمبل

روم .... زمانہ قدیم میںاٹلی میں اگر کسی کے پاس لیمن ہوا کرتا تھا تو اسے بھی اسٹیٹس سمبل سمجھا جاتا تھا۔ بحر روم کے علاقے میں لیمن سب سے پہلے حضرت عیسیٰ کے دور میں لایا گیا تھا۔ یہ زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیا کی پیداوار ہے۔ اُس زمانے میں اٹلی میں یہ انتہائی قابل قدر اور قیمتی چیز تصور کی جاتی تھی۔اس دور کے لوگ سمجھتے تھے کہ مختلف بیماریوں کا علاج اسی لیمن سے کیا جاسکتا ہے۔ لوگ اسکی خوشبو کے بھی دیوانے تھے۔ زیادہ تر امیروں کے ہاں پایا جاتا تھا کیونکہ اس زمانے میں اسکی پیداوار کم تھی۔ آج بحر روم کے ملکوں میں لیمن کی بہتات ہے اور اسے نقد آور فصل سمجھا جاتا ہے۔ ایک جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بحر روم کے ملکوں میں لیمن کے پہنچنے سے قبل وہاں اسی طرح کا ترش پھل پایا جاتا تھا جسکا مزا کوئی خاص نہ تھا۔

شیئر: