Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن کمانڈو فورس میں انتہا پسندی، چھان بین شروع

برلن ...... جرمن شہر ٹیوبنگن کے صوبائی استغاثہ نے ان الزامات کی چھان بین شروع کر دی ہے جن کا تعلق جرمن فوج کی اسپیشل فورسز کی الوداعی تقریب میں مبینہ طور پر دائیں بازو نظریات کی سرگرمیوں سے ہے۔ یہ کمانڈو ملکی فوج کی ایلیٹ فورس ہے جس کے بارے میں عوامی سطح پر معلومات خفیہ ہی رکھی جاتی ہیں۔ قبل ازیں جرمن پبلک ریڈیو اسٹیشنز ریڈیو بریمن، این ڈی آر، زیڈ ڈی ایف اور اے آر ڈی نے اپنی رپورٹوں میں دعویٰ کیا تھا کہ جرمن کمانڈو فورسز ”کے ایس کے“کی 27 اپریل کو ہوئی ایک پارٹی میں انتہائی دائیں بازو کی علامات کی نمائش کی تھی۔
 

شیئر: