Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدی چوری چھپے کیا منگاتے ہیں؟

ریاض....محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان بریگیڈیئر ڈاکٹر ایوب بن نحیت نے بتایا ہے کہ سعودی جیلوں کے قیدیوں کو سب سے زیادہ حشیش، نشہ آور گولیاں اور موبائل پہنچائے جاتے ہیں۔ جیل حکام کوششیں ناکام بنادیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم محرم1438ھ سے لیکر 29رمضان1438ھ تک 3626.15گرام حشیش اور 6190نشہ آور گولیاں، جیلو ںمیں پہنچاتے وقت ضبط کی گئیں۔ قیدیو ںکے قبضے سے 46 ہزار441ریال برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں 231موبائل سیٹ، 263سمز اور 315چارجر پکڑے گئے۔ جیل کے 48کارکن ان سرگرمیوں میں مدد کرتے ہوئے پائے گئے۔
 

شیئر: