سعودی قیادت نے یوم آزادی پر انڈیا کی صدر دروپدری مرمو کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن چبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے انڈین صدر کو علیحدہ علیحدہ پیغامات ارسال کیے ہیں۔
ان پیغامات میں انڈین حکومت اور عوام کی مسلسل ترقی، خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی انڈیا کی صدر دروپدی مرمو کو یوم آزادی کے موقع پرمبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
امارات کے نائب صدر وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے بھی مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے۔
شیخ محمد بن راشد اور شیخ منصور بن زاید نے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔