Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبیا ٹیوشن سینٹر میں رنگا رنگ پروگرام

طلبہ میں تقریری مقابلہ، ملی نغمے اور تحائف کی تقسیم
 
جازان(جی ایس ایوب) صبیاٹیوشن سینٹر میں جشن آزادی کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت لیاقت علی تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ نعت رسول کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ ٹیوشن سینٹر کے انچارچ محمد شاہد نے سماجی شخصیت لیاقت علی اور تقریب میں شریک بچوں اوران کے والدین کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ اور ملے نغموں کے علاوہ دیگر پروگرام پیش کئے گئے۔ 
مہمان خصوصی لیاقت علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے تمام شرکاء کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا جذبہ قابل قدر ہے۔ یہ ہمارے ملک کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں۔ 
تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں میں عائشہ جبار، منیبہ ہمایوں، فضا مقصود، زینب جاوید، شعیب احمد، حفصہ اصغر، اسماء وحید، مبین علی اور اسامہ اشرف شامل تھے۔ تمام بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے گئے۔
تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔ سینٹر کے انچارچ محمد شاہد نے بچوں کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے تقریب کے حسنِ انتظام پر اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
 
 
 
 

شیئر: