Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن اور لبنان میں طبی خدمات کے علاوہ پانی اور غذا کی تقسیم

’28 مکعب میٹر گندے پانی کی نکاسی کی گئی، 16 عارضی بیت الخلاؤں کی مرمت کی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے یمن اور لبنان میں اپنے انسانی و امدادی منصوبوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں نومبر 2025 کے دوران مختلف علاقوں کو ہدف بناتے ہوئے اقدامات کا ایک جامع پیکج نافذ کیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یمن اور لبنان میں پانی، صحت اور خوراک کے شعبے مستحق افراد کی مدد کی گئی ہے۔
یمن کے صوبہ الحدیدہ کے خوخہ علاقے میں سینٹر نے پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی صفائی کے منصوبے کے تحت گھریلو استعمال کے لئے تقریباً 5,065,000 لیٹر پانی اور پینے کے لئے 977,000 لیٹر صاف پانی ٹینکروں میں فراہم کیا ہے۔
اس کے علاوہ بے گھر افراد کے کیمپوں سے کچرا ہٹانے کے لیے 168 نقل و حمل کی کارروائیاں انجام دی گئیں، 28 مکعب میٹر گندے پانی کی نکاسی کی گئی، 16 عارضی بیت الخلاؤں کی مرمت کی گئی، صفائی سے متعلق دو سماجی مہمات چلائی گئیں اور پانی کے معیار کی جانچ کی گئی۔
ان خدمات سے مجموعی طور پر 74,412 افراد مستفید ہوئے۔
صوبہ حجّہ میں سینٹر سے وابستہ موبائل میڈیکل کلینکس نے عزلة الدیر میں اپنی خدمات جاری رکھی ہیں جن سے 1,364 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
جبکہ لبنان میں بلدیہ البداوی اور صوبہ عکار میں 720 غذائی پیکٹس اور 720 کارٹن کھجوریں تقسیم کیں جن سے شامی و فلسطینی مہاجرین اور مقامی میزبان برادری کے 3,600 افراد مستفید ہوئے۔
یہ سرگرمیاں غذائی امداد کی تقسیم اور مستحق خاندانوں کی معاونت کے منصوبوں نیز لبنان میں سال 2025 کے لیے کھجوروں کی تقسیم کے منصوبے کے تحت انجام دی گئیں ہیں۔
یہ تمام اقدامات ان امدادی اور انسانی پروگراموں کا حصہ ہیں جو سعودی عرب اپنے انسانی بازو، کنگ سلمان سینٹر برائے انسان امداد کے ذریعے دنیا بھر میں ضرورت مند اور متاثرہ طبقات کی مدد کے لیے نافذ کر رہا ہے۔

شیئر: