Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی لڑائی میں ملوث پاک و ہند کے 7افراد گرفتار

جدہ ....مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل عاطی القرشی نے بتایا ہے کہ جدہ کے الشرفیہ محلے میں ہندوستانی ، پاکستانی کارکنان کے درمیان اجتماعی لڑائی کی وڈیو کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جدہ میں الکندرہ پولیس اسٹیشن نے کارروائی کی۔ گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ مذکورہ اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل ہوگئی تھی اور مملکت بھر میں ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ 
 

شیئر: