Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ کو صحن میں اژدھا نظرآرہا ہے؟

کوئنس لینڈ.....کیا آپ کو صحن میں اژدھا نظرآرہا ہے؟اس تصویر کو غور سے دیکھیں ۔ بظاہر تو یہاں کچھ نظرنہیں آرہا لیکن اگر آپ اسے غور سے دیکھیں تو شایدنظر آجائے۔ آگے بتانے سے قبل آپ اپنا ذرا امتحان بھی لیں کیونکہ اس خبر کے پڑھنے کے ساتھ ہم آپ کوبتائیں گے کہ سانپ نے آخر کہاں پناہ لے رکھی ہے؟ گھر والوں نے تو اسے ایک نظر میں ہی دیکھ لیا تھا اور پھر سپیرے کو طلب کرلیا تھا۔ سپیرے نے آکر پہلا کام تو یہ کیا کہ فوری طور پرتصاویر اتارنا شروع کردیں اور انہیں فیس بک پر ڈالدیں۔ اسکے بعد اس نے لوگوں سے پوچھنا شروع کیا کہ کیا انہیں اژدھا نظر آیا۔ لوگوں نے بھی جواب دینے کی کوشش کی لیکن بہت کم لوگ ہی اسکا درست جواب دے سکے۔ اب سپیرے نے اس جگہ کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی جہاں اژدھا چھپا تھااور پھر لوگوں سے سوال کیا۔ کسی نے کہا کہ زمین پر پڑی بالٹی میں سانپ ہوسکتا ہے لیکن یہ جواب بھی غلط تھا۔ کسی نے پانی کے پائپ کو سانپ تصور کرلیا لیکن ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ اژدھا کہاں ہے؟ اگر آپ دیورا کے سہارے چڑھنے والی بیل کو دیکھیں گے تو آپ کو یہیں اژدھا چھپا نظر آئیگا۔ اس میں زہر نہیں ہوتا او راس کی لمبائی تقریباً7فٹ تک ہوتی ہے۔ یہ زیادہ تر چوہے، پرندے اور مینڈک کھا کر زندہ رہتا ہے۔ سپیرے کی طرف سے معلومات ملنے کے بعد ایک شخص نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہٹا کھٹا اژدھا ہے اور لگتا ہے کہ اسکا پیٹ بھی خوب بھرا ہوا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ پالتو جانوروں پر ہاتھ صاف کرتا ہو۔ یہ سانپ زیادہ تر آسٹریلیا ا ور نیو گنی کے ساحلی علاقو ںمیں پائے جاتے ہیں۔ جن علاقوں میں بارش کی وجہ سے جنگلات اگتے ہیں وہاں انکی بہتات ہوتی ہے۔ یہ جھاڑیوں، چھتوں اور دیواروں کے سوراخ میں چھپ کر بیٹھتے ہیں۔ اگرچہ ان کے کاٹنے سے زہرنہیں پھیلتا مگر گہرا زخم ضرور آتا ہے۔ مادہ اژدھا 35تک انڈے دیتی ہے۔

شیئر: