Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہریانہ تشدد کی ذمہ دار حکومت ہے، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے ہریانہ اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں تشد کیلئے بھارتیہ جنتاپارٹی کو مجرم قرار دیتے ہوئے منوہر لال کھٹرحکومت کو فوری طور پر برخاست کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مایاوتی نے یہاں بیان میں کہا کہ 2سادھویوں سے  زیادتی کے معاملے میں ڈیرہ سچا سودا کے گرمیت کو مرکز ی تفتیشی بیورو( سی بی آئی ) کی طرف سے مجرم قراردیئے جانے کے بعد ہریانہ میں بی جے پی حکومت کی مبینہ غفلت کی وجہ سے تشدد پھوٹ پرا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کیلئے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کھٹر حکومت کو فوری برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں بھاری جانی و مالی نقصانات ہوئے ۔ اس پر تشدد کارروائی میں 500ٹرینیں منسوخ جبکہ 35سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ مایاوتی نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے ۔ مایاوتی نے کہا کہ یہ نہایت شرم کی بات ہے کہ جس زیادتی کے مرتکب کو عدالت نے مجرم قراردیا ہے اسے بی جے پی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا گرمیت کی حمایت میں بیان عدالت کی توہین ہے۔ اس طرح کے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے۔ ساکشی مہاراج کے خاتون مخالف بیان پر بی جے پی کی خاموشی باعث تشویش ہے۔

شیئر: