Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی خودکشی، ’ملزم یونیورسٹی کا فارغ التحصیل تھا‘

امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ وڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے ملزم  ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس واقعے کے دو دن بعد میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک پروفیسر کو بھی قتل کیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ حملہ آور کی شناخت پرتگالی شہری کلاڈیو نیوس ویلینتے کے طور پر کی گئی ہے جو 20 سال سے زائد عرصہ قبل براؤن یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم رہ چکا تھا۔ تاہم ملزم کے فائرنگ کرنے کے محرکات اب تک معلوم نہیں ہو سکے۔
بوسٹن کی امریکی اٹارنی لیہ فولی نے بتایا کہ پرتگالی شہری کلاڈیو نیوس ویلینتے جس کی عمر 48 سال ہے، ہلاک ہو چکا ہے۔ وہ فزکس میں پی ایچ ڈی کا طالب علم تھا اور اس عمارت سے واقفیت رکھتا تھا جہاں فائرنگ ہوئی۔ 
پروویڈنس کے پولیس چیف آسکر پیریز اور رہوڈ آئی لینڈ کے اٹارنی جنرل پیٹر نیرونہا نے جمعرات کی رات کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کلاڈیو نیوس ویلینتے نے خودکشی کی ہے اور تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اس نے اکیلے ہی یہ کارروائی کی۔
انہوں نے بتایا کہ براؤن یونیورسٹی کے کیمپس کے باتھ روم میں ویلینتے کا سامنا کرنے والے شخص کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس اس گاڑی تک پہنچ سکی جو ملزم نے میساچوسٹس کی ایک ایجنسی سے کرائے پر لی تھی۔
پولیس نے سٹور میں نگرانی کرنے والے کیمروں سے فوٹیج حاصل کی جس میں کلاڈیو نیوس ویلینتے وہی کپڑے پہنے ہوئے نظر آیا جو براؤن یونیورسٹی کی فائرنگ کی ویڈیو میں دکھائی دیے تھے، اور کرائے کے معاہدے پر اس کا نام بھی ملا۔
ایف بی آئی کے بوسٹن دفتر کے خصوصی انچارج ایجنٹ ٹیڈ ڈاکس نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم کی لاش نیو ہیمپشائر کے شہر سیلم میں ایک سٹوریج یونٹ سے ملی جہاں جمعرات کی رات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی تھی۔
سیلم، بوسٹن کے وسطی علاقے سے تقریباً بیس میل شمال میں واقع ہے۔
اٹارنی جنرل پیٹر نیرونہا نے بتایا کہ ویلینتے نے وہی سٹوریج یونٹ کرائے پر لیا تھا جہاں اس کی لاش ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کاروں کو یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزم نے فائرنگ کیوں کی، یا اس نے اسی مخصوص عمارت کو کیوں نشانہ بنایا۔
’فی الحال ہمیں یہ بالکل معلوم نہیں کہ یہ واقعہ کیوں ہوا، کیوں براؤن یونیورسٹی، کیوں ان طلبہ اور کیوں اس کلاس روم کو نشانہ بنایا گیا۔‘
بوسٹن کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لیہ فولی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تفتیش کاروں کو پورا یقین ہے کہ ویلینتے نے پیر کے روز ایم آئی ٹی کے پروفیسر نونو لوئریرو کو قتل کیا۔
انہوں نے کہا کہ پراسیکیوٹرز کے پاس اس جرم سے ویلینتے کو جوڑنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔
بوسٹن کی پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’جب تفتیش کاروں کو ویلینتے کے محرکات کی بہتر سمجھ آ جائے گی تو یہ معلومات عوام کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی۔‘

 

شیئر: