Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی سفر میں نئی شٹلز کی واپسی جلد ممکن

فلوریڈا ....  خلائی سفر میں عرصہ دراز تک مختلف شٹلز کو استعمال کیا جاتا رہا اور اسکے بعد دوسرے خلائی جہاز استعمال کئے گئے اور رفتہ رفتہ شٹل کا استعمال موقوف اور معدوم ہوتا گیا۔ اب ایک عرصے  بعدناسا ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ خلائی سفر میں نئی شٹل کی واپسی جلد ہوسکتی ہے اور اسکے لئے ’’سیرا نواڈا کارپوریشن اسپیس ایکس‘‘ اور ’’بیلٹ اے ٹی کے‘‘ مل جل کر کام کرینگی اور زمین سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک سامان لیجانے لانے کے فرائض انجام دینگے۔ یہ شٹل نسبتاً چھوٹی ہوگی اسی لئے اسے تیار کرنے والوں نے اسے ڈریم چیزر کا نام دیا ہے۔ یہ شٹل راکٹ کی طرح سے عمودی پرواز کریگی اور کسی بھی طیارے کی طرح رن وے پر اتر سکے گی۔ نئی شٹل کو شٹل فیملی کی نئی نسل قرار دیا جاسکتا ہے۔

شیئر: